کرپشن الزامات ,بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسد روٴف کونوٹس جاری کردیا
اتوار 27 دسمبر 2015 12:47
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد روٴف کو کرپشن الزامات پر نوٹس جاری کردیا،گذشتہ روز ممبئی میں بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ششانک منوہر کی صدارت میں ہوا جس میں بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سربراہ روی سوانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسد روٴف کے معاملے کا جائزہ لیا گیا جنھیں ممبئی پولیس اپنی چارج شیٹ میں ’اشتہاری ملزم‘ قرار دے چکی اور انھیں پوچھ گچھ کے لیے اپنے سامنے دیکھنا چاہتی ہے۔
اسد روٴف انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن الزامات لگنے کے بعد بھارت سے ایسے گئے کہ واپسی کا راستہ ہی بھول چکے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی انھیں تب سے بھلا دیا ہے۔اسی وجہ سے ان کا امپائرنگ کیریئر بدنامی کے اندھیروں میں ڈوب کر رہ گیا۔(جاری ہے)
اسد روٴف ہمیشہ ہی اپنی معصومیت پر بضد رہے اور اپنے خلاف کرپشن کے شواہد سامنے لانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے انھیں بھیجے گئے اپنے تازہ نوٹس میں کہاکہ وہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں خود پر عائد الزامات پر جواب پیش کریں۔ڈسپلنری کمیٹی میں فکسنگ کیس کے ایک اور کردار کرکٹر اجیت چنڈیلا بھی شریک ہوئے تاہم ان کے اور ساتھی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں فکسنگ کے لیے اکسانے والے ہیکن شاہ کے بارے میں فیصلہ پانچ جنوری تک موخر کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.