پشاور، تباہی کا منصوبہ ناکام ،4کلوگرام وزنی بم برآمد

بم آصف نامی تاجر کے گھر کے باہر نصب کیاگیاتھا جسے بھتہ خوروں کی دھمکیاں مل رہی تھیں،پولیس

اتوار 27 دسمبر 2015 12:55

پشاور، تباہی کا منصوبہ ناکام ،4کلوگرام وزنی بم برآمد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) پشاورکے علاقہ لکی ڈھیری میں پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ بم ایک تاجر کے گھر کے باہر نصب کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود میں لکی ڈھیری کے علاقہ میں شرپسندوں نے ایک گھر کے باہر بم نصب کیا جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی اور اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔بم چار کلو وزنی تھا۔ پولیس کے مطابق بم آصف نامی تاجر کے گھر کے باہر نصب کیاگیاتھا۔ جسے مبینہ طور پربھتہ خوروں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :