200 روپے کیوں مانگے؟…… دلہا نے باراتیوں کے ساتھ مل کر انجمن ٹیکسی ڈرائیور یونین کے صدر کو قتل کردیا

اتوار 27 دسمبر 2015 13:39

200 روپے کیوں مانگے؟…… دلہا نے باراتیوں کے ساتھ مل کر انجمن ٹیکسی ڈرائیور ..

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء) دلہا اور باراتیوں نے 200 روپے کے تنازعہ پر غریب ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا‘ پولیس نے دلہا ، دلہے کا والد، چچا اور دیگر باراتیوں سمیت 8 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے دلہا کے چچا کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ رحمان پورہ سے احسان اﷲ کی بارات کیلئے تین ہزارروپے کے عوض بارات کیلئے کار بک کرائی گئی لیکن دلہا کے والد نصراﷲ نے ٹیکسی ڈرائیور کو صرف 28 سو روپے ادا کیے۔

(جاری ہے)

ٹیکسی ڈرائیور افتخارکے 200 روپے کے تقاضا کرنے پر دلہا اور باراتی طیش میں آگئے اور کہا کہ ہمارے مہمانوں کے سامنے ہماری بے عزتی کی گئی ہے جس پر وہ ٹیکسی ڈرائیور پر ٹوٹ پڑے اور لاتوں اور گھونسوں کی برسات کردی اور غریب ٹیکسی ڈرائیور کا گلا دبا کر اس کو ہلاک کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ٹیکسی سٹینڈ ڈرائیور ایسوسی ایشن کے ارکان مشتعل ہوگئے اور ٹائر جلا کرلاہور، سرگودھا روڈ بلاک کردی۔ احتجاج کے بعد پولیس نے دلہا ، دلہے کا والد، چچا اور دیگر باراتیوں سمیت 8 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے دلہا کے چچا کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :