یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، آئی سی سی نے معطل کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 14:25

یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، آئی سی سی نے معطل کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔یاسر شاہ کو 2 سال کیلئے معطل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لیگ سپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ13نومبر کو لیا گیا تھا۔یاسر شاہ کا اے سیمپل مثبت آیا ہے، 14دن میں یاسر شاہ کو اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنا ہو گا ۔ اپیل کرنے پر یاسر شاہ کے بی سیمپل کا معائنہ ہو گیا اور وہ بھی مثبت ثابت ہو گیا تو یاسر شاہ کو لمبی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :