پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا پہلے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کے ناموں کا اعلان
اتوار 27 دسمبر 2015 15:35
اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 دسمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت میں ہونے والے پہلیایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔
(جاری ہے)
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق کونسل نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کیا ہے جس میں انیس جاوید قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونگے ۔
نثار علی نائب کپتان ، عبدالرزاق کوچ ، محمد بلال ستی منیجر ، طاہر محمود بٹ ٹرینرز اور آصف اعظیم بطور میڈیا منیجر ٹیم کے ہمراہ ہونگے ۔واضح رہے کہ پہلے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 17سے 24جنوری تک بھارت کے شہر کوچی میں کھیلا جائیگا۔ جسمیں پاکستان سمیت بھارت ، بنگلہ دیش ،سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کرینگی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.