صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ دینے کا اعلان

اتوار 27 دسمبر 2015 15:35

صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ دینے ..

کراچی ۔ 27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 دسمبر۔2015ء) یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وقار احمد قریشی نے اعلان کیا ہے کہ صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کو ان کی کھیلوں میں خدمات کے اعتراف میں حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ دیا جائے گا۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق وقار احمد قریشی نے کہا کہ حاجی غلام محمد خان نے جس طرح 2015ء میں اعلان کردہ شوٹنگ بال ٹورنامنٹس کا کامیاب انعقاد کیا ہے اس پر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی حاجی غلام محمد خان کو مبارکباد پیش کرتی ہے، شیڈول ٹورنامنٹ میں سندھ اسپورٹس بورڈ شہید ملت شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، نیشنل بینک کپ، کمشنر کراچی کپ، امن کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، جشن آزادی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، پاکستان ڈیفنس ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، علامہ اقبال ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اور قائداعظم ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول خاص طور پر نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان میں سے اکثر ٹورنامنٹس میں ہماری تنظیم نے شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون بھی کیا ہے، ان ٹورنا منٹس میں ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی اور دیگر معروف شخصیات نے تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی غلام محمد خان کی فٹ بال، بیڈ منٹن، باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں میں بھی نمایاں خدمات ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لئے اپنی خدمات ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :