ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو 14 روز میں اپنی پوزیشن کلیئر کرنا ہوگی ،سعید اجمل

اتوار 27 دسمبر 2015 16:10

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو 14 روز میں اپنی پوزیشن کلیئر کرنا ہوگی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے جادوگر سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو 14 روز میں اپنی پوزیشن کلیئر کرنا ہوگی ہوسکتاہے کہ آئی سی سی ان کو چھوڑدے، بعض اوقات بندے کو پتا نہیں ہوتا کہ وہ کیا کھا رہا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہاکہ آئی سی سی ہر سال ممنوعہ ادویات کی فہرست فراہم کرتا ہے اور پی سی بی کھلاڑیوں کو ہدایت کرتا ہے کہ ان ادویات سے بچاجائے تاہم بندے کے سو بدخواہ ہوتے ہیں شاید کسی نے کھانے میں کوئی چیز ملادی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اﷲ نہ کرے کہ یاسر شاہ پر پابندی عائد ہوکیونکہ یہ ہماری ٹیم کیلئے بہت نقصان دہ ہوگا۔ یاسر شاہ کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی اگر ایک کھلاڑی گھر میں کوئی دوا لے لیتا ہے تو اس کا تو پی سی بی کو بھی پتا نہیں ہوتا۔ کوئی کھانے میں یا پانی میں کوئی چیز بھی ملاسکتا ہے جس پر پلیئر کا کوئی قصور نہیں ہوتا لیکن اس کو خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :