نواز ،مودی ملاقات ملکی تعلقات نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بہتر کرنے ہیں ‘شہباز شریف اور مودی کی عادات یکساں ہیں ‘ مودی نے لاہور آنے سے پہلے پاکستان کیخلاف خوب زہر اگلا مگر حکمران اسکو آنکھوں پر بیٹھا رہے ہیں

مسلم لیگ (ق)کے مرکزی راہنما چودھری پرویز الٰہی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 27 دسمبر 2015 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ق)کے مرکزی راہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز ،مودی ملاقات ملکی تعلقات نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بہتر کرنے کی نہیں ‘شہباز شریف اور مودی کی عادات یکساں ہیں ‘ مودی نے لاہور آنے سے پہلے پاکستان کیخلاف خوب زہر اگلا مگر حکمران اسکو آنکھوں پر بیٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف اور نریندرمودی کے خاندارانی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورنریندر مودی دونوں ہی مسلمانوں کو شہید کرتے ہیں ،ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان توڑنے میں مودی ملوث تھا ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے لاہور آنے سے پہلے پاکستان کیخلاف خوب زہر اگلا ۔ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملاقات ملکی تعلقات بہتر کرنے کے لئے نہیں بلکہ ذاتی تعلقات بہتر کرنے کے لئے تھی ،شہباز شریف اور مودی کی عادات یکساں ہیں ۔