سندھ میں دہشتگردی کے مزید 28 کیسز فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ

تمام مقدمات پر محکمہ قانون کی رائے کے بعد وزارت داخلہ کو حتمی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا، ذرائع

اتوار 27 دسمبر 2015 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء)حکومت سندھ نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس سمیت مزید28 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کی کاروائی شروع کردی۔محکمہ قانون کی کاروائی کے بعدیہ مقدمات وفاقی وزارت داخلہ کو حتمی منظوری کے لئے بھیجے جائیں گے۔محکمہ قانون کے ذرائع بتایا کہ محکمہ قانون سندھ میں ان 28 مقدمات کی جانچ پڑتال اور قانونی رائے لینے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے سکھر رینج کے سات مقدمات سمیت 28 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کی سفارش کی تھی۔ان مقدمات میں خالد محمود سومروقتل کیس بھی شامل ہے۔ تمام 28 مقدمات پر محکمہ قانون کی رائے کے بعد وزارت داخلہ کو حتمی منظوری کے لئے بھیج دیا جائے گا۔وفاقی وزارت داخلہ اس سے قبل سانحہ صفورا کے 13 سمیت کل 18 مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کی منظوری دی تھی جن کی کیس فائلیں ملٹری کورٹس میں منتقل کردی گئی ہیں۔