وفاقی حکومت نجی اداروں کی فیسوں بارے تاحال قانون سازی نہ کر سکی

اتوار 27 دسمبر 2015 17:09

وفاقی حکومت نجی اداروں کی فیسوں بارے تاحال قانون سازی نہ کر سکی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت اسلام آباد میں موجود نجی اداروں کی فیسوں کے بارے تاحال کوئی قانون سازی نہ کر سکی ہے آج بھی نجی تعلیمی ادارے من پسند فیس وصول کر رہے ہیں ۔ پیرا کے تحت رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی تعداد ( 1069 ) ہے جس کے تحت ایک لاکھ 26 ہزار 286 میل جبکہ 94 ہزار 8 سو 39 فیمیل طالبات زیر تعلیم ہیں اور ان سکولوں کو چلانے والے اساتذہ کی تعداد 15 ہزار 477 ہے ان سکولوں کی فیس 55 سو ڈالرز تک ہیں ۔

60 سے زائد سکولز اور کالجز 5 لاکھ 50 ہزار فیسیں وصول کر رہے ہیں یہ سالانہ فیس جے جو طالب علم سے وصول کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک طرف تو والدین فیسوں کے بے تحاشہ اضافہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں میں طالب علموں سے فیس کی وصولی کے لئے کوئی طریقہ کار نہ طے کیا جا سکا ہے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبہ میں عدم توجہ کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد سرکاری سکولوں کے بجائے نجی تعلیمی اداروں مین تعلیم حاصل کرنے پر زور دے رہی ہے جس کے باعث فحاشی ، فضول خرچی جیسے معاشرتی مسائل نے بھی جنم لیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں کی وصولی کے حوالے سے کوئی طریقہ کار طے کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں