چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلی سندھ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 17:14

چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلی سندھ

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن جمہوریت میں فرد واحد کا فیصلہ نہیں چلتا۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی محبت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے، چوہدری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن جمہوریت میں فرد واحد کا فیصلہ نہیں چلتا اور کوئی سندھ اسمبلی کے فیصلے کو ایک طرف نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار نہیں کئی بار آزمایا گیا، ہم آئین کی بالادستی اور پارلیمانی نظام چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فیصلے آئین کے مطابق ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہمیں تقویت دی لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ کسی ایک کی وجہ سے امن قائم ہوا جبکہ وزیر اعظم چوہدری نثار کو احتیاط سے کام لینے کا کہیں۔

متعلقہ عنوان :