جنرل راحیل پاکستان اوربھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،جرمن میڈیا
جنرل جنجوعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سول اور فوجی قیادت کے مابین ایک پْل کا کام کر رہے ہیں،رپورٹ
اتوار 27 دسمبر 2015 17:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) جرمن میڈیانے کہاہے کہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات استوارکرنے میں پاک فوج بھی ساتھ ہے،جنرل جنجوعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سول اور فوجی قیادت کے مابین ایک پْل کا کام کر رہے ہیں،جنرل راحیل شریف بھی پاکستان اوربھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی ایک اہم پیشرفت ہے تاہم یہ راہ فوج کی مداخلت کے باعث ہموار ہوئی ہے، جرمن میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا پاکستان کا اچانک دورہ کرنا ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، مودی کے اس اقدام کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری کی طرف ایک اہم قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین اچانک اس طرح روابط کیوں کر استوار ہوئے، اس بارے میں مختلف آراء پیش کی جا رہی ہیں تاہم اس تناظر میں پاکستان کے نئے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل (ریٹائرڈ) نصیر خان جنجوعہ کا کردار اہم تصور کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ جنرل جنجوعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سول اور فوجی قیادت کے مابین ایک پْل کا کام کر رہے ہیں،پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ایک پاکستانی سفارتکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ اس مرتبہ پاکستانی حکومت کا بھارت کے ساتھ نیا رابطہ کچھ مختلف ہے، کیونکہ اس مرتبہ ملکی فوج بھی ساتھ ہے،بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سول حکومت کے ساتھ ہیں،جنرل راحیل شریف اور قومی سلامتی کے نئے مشیر جنرل نصیر خان جنجوعہ کے قریبی تعلقات ہیں، جنرل جنجوعہ نے اکتوبر میں ہی سرتاج عزیز کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.