ساؤتھ زون پولیس کا ایکشن، 4 پولیس مقابلے ،6 دہشت گردوں سمیت مجموعی 164 ملزمان گرفتار ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

اتوار 27 دسمبر 2015 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) ساؤتھ زون پولیس کا ایکشن، 4 پولیس مقابلے ،6 دہشت گردوں سمیت مجموعی 164 ملزمان گرفتار ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ ، گاڑیاں ، منشیات اور دیگر سامان برآمد ، گرفتار شدگان میں انڈین ماہی گیر بھی شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں گارڈن ، نبی بخش ، نپیرنے دہشت گردی میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں 2 مفرور دہشت گرد بھی شامل ہیں ، جبکہ کلاکوٹ ، ماڑی پور ، کھارادر ، پریڈی اورنپیرپولیس نے مقابلوں کے دوران ملزمان کے گروہوں کو گرفتار کیا ، جبکہ پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مفرور 3 ملزمان بھی پکڑے گے ، موٹر سائیکل لفٹر گینگ وگروہوں کے خلاف کاروائیوں میں صدر ، پریڈی ، بوٹ بیسن پولیس نے 8 موٹر سائیکل لفٹر گرفتار کرلیئے ،نپیراور سٹی کورٹ پولیس نے 2008 ؁ء اور 2013؁ء سے قتل کے مقدمات میں مفررو2 قاتلوں کو گرفتار کرلیا ، ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں بوٹ بیسن ، محمودآباد، ماڑی پور، آرام باغ ، گارڈن او رکلفٹن پولیس نے ڈکیت واسٹریٹ کرمنل گرفتار کیئے ، جیکسن پولیس نے مضر صحت گٹکا سپلائیر پکڑ لیا، جبکہ ساؤتھ زون کے مختلف تھانوں کی پولیس نے متفریق مقدمات او رمقدمات میں مطلوب مفرور واشتہاری سمیت مجموعی 52 ملزمان گرفتار کرلیئے ، منشیات کے مقدمات میں 10ملزمان گرفتار کیئے ، مزید براں 66 انڈین ماہی گیروں کے خلاف ڈاکس تھانے میں گرفتاری و مقدمات درج کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار شد گان کرمنل سے 3 ہینڈ گرنیڈ ، 19 پستول ،19 میگزین ، درجنوں کارتوس، 3 موٹر سائیکلیں ،18 موٹر سائیکل چیسیز، 6 ٹنکی موٹرسائیکل ، 10 سائیڈ کور موٹر سائیکل ، 7000 بیگ مضر صحت گٹکا ، بڑی مقدار میں منشیات اور متفرق مقدمات میں 3 کاریں برآمد کرلی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :