نوجوانوں کو تعلیم کی دولت سے سرفراز کر نا قوم کی خدمت ہے کمشنر کراچی

تعلیم کے میدان میں فلاحی تنظیموں کا کردار قابل قدر ہے۔تقریب تقسیم ایوارڈز سے خطاب

اتوار 27 دسمبر 2015 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم کی ترقی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تنظیم فلاح مومنین سارن کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ تعلیم میں نمایاں کامیابی حا صل کرنے پر ان کے لئے ایوارڈ کا اجرا ایک اچھا خیال اور مثبت کوشش ہے ۔ اس سے تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کی حو صلہ افزائی ہوگی۔

انھیں اپنی صلاحتیوں کو ابھارنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ اور یقینا اس سے حکومت کی ان کوششوں کو تقویت ملے گی جو وہ نوجوانوں میں مثبت سوچ کو اجاگر کرنے کے لئے کر رہی ہے۔ وہ تنظیم فلاح مومنین سارن کے زیر اہتمام سالانہ سارن ایجوکیشنل ایوارڈز کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق کمشنر کراچی میر حسین علی اور تنظیم کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کی دولت سے سرفراز کر نا ملک اور قوم کی بڑی خدمت ہے۔اس سے مستقبل کی تعمیر ہوگی انھوں نے کہا کہ تعلیم سے نوجوان اپنے گھر اور معاثرہ میں سر خرو ہو تا ہے ۔ اپنی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کر دار ادا کر تا ہے۔ سابق کمشنر کراچی میر حسین علی نے کہا کہ فلاحی تنظیموں کا کردار معاثرہ کی ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔

جو تنظیمیں معاثرہ میں فلاحی کام کر رہی ہیں وہ ملک معاثرہ اور اپنی کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہیں۔ ان کی یہ کوششیں قابل قدر ہیں۔اس سے قبل محمد علی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بتا یا کہ اس سال سارن تنظیم کو 56 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے جماعت اول سے نویں جماعت تک چھبیس طلبہ میں ان کی نمایاں کر کر دگی پر اسکالرشپ دی گئیں۔میٹرک اور او لیو ل سمیت دیگر جماعتوں کے طلبہ کو بھی ایوارڈز اورنقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ انعامات کی رقم ایک ہزار سے 25 ہزار روپے تک تھی۔

متعلقہ عنوان :