وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ اوروزیرخزانہ بھی ہمراہ ہوں گے
وزیراعظم کو گورنرہاؤس میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان اورشہرمیں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی،ذرائع
اتوار 27 دسمبر 2015 18:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آج(پیر)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی آمد کے بعد پورٹ قاسم اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے اورپورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کا معائنہ کریں گے ۔
بعدازاں وزیراعظم وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے زیراہتمام ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنرہاؤس میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں نیشنل ایکشن پلان اورشہرمیں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم نوازشریف اپنے دورے کے دوران وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،ڈی جی رینجرزاورکورکمانڈرسے بھی ملاقات کریں گے جس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال اوررینجرزکے اختیارات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ مرکز اور سندھ حکومت کے مابین رینجرز اختیارات کے حوالے سے جاری تنازعے کے متعلق سندھ حکومت کو اعتماد میں لینے اور اس کے تحفظات دور کرنے سے متعلق بھی کئی روز سے تمام سیاسی حلقوں کی نظریں وزیر اعظم کے دورہ کراچی کی جانب لگی ہوئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.