خیبرپختونخوا میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے،عمران خان

انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔میڈیا سے بات چیت

اتوار 27 دسمبر 2015 18:55

خیبرپختونخوا میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے،عمران ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے خیبر پختون خوا میں وی آئی پی کلچر ختم کردیا ہے اب اگر وزیراعظم نواز شریف بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔اتوارکوکراچی ائیر پورٹ سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے مطابق انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔انہوں نے کہاکہ وی آئی پی کلچرل اب ختم ہوناچاہئے، قوم وی آئی پی کلچرسے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نے وی آئی پی کلچرختم کردیا ہے، اب وزیراعظم بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے کہاکہ ماضی میں انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، اب پارٹی الیکشن میں انہیں نہیں دہرایا جائے گا اور کارکن اپنے قائدین کو خود منتخب کریں گے۔ اتوارکی صبح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بغیر پروٹوکول کے کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے۔