کراچی کے شہریوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر 2015 کے آخری اتوار کو الوداع کیا
اتوار 27 دسمبر 2015 19:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) شہر قائد کے باسیوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر2015 کے آخری اتوار کو الوداع کہا، شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس بھی کراچی میں امن کی فضا برقرار رہے گی۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی والوں نے 2015 کے آخری اتوار کو یادگار بنا ڈالا ساحل کی ٹھنڈی ریت پر کیا گرم جذبات کا اظہار۔
(جاری ہے)
کراچی کے باسیوں نے سمندر کنارے امن کی فاختہ بناکر کراچی میں امن قائم کرنے پر رینجرز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت محنت اور کوشش کے باعث 2015 کا سورج بے امنی اور قتل و غارت گری کو لے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غروب ہو جائے گا۔لوگوں نے سمندر کی موجوں اور سرد ہواوٴں سے محظوظ ہونے کے لیے امن قائم کرنے پر رینجرز کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔کراچی : شہریوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر 2015 کے آخری اتوار کو الوداع کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.