Live Updates

سازش کی تہمت لگانے والے الزام ثابت کریں، عمران خان سے شادی رجسٹرڈ نہیں ہوئی جو میری ذمہ داری نہیں تھی،ریحام خان

اتوار 27 دسمبر 2015 19:26

سازش کی تہمت لگانے والے الزام ثابت کریں، عمران خان سے شادی رجسٹرڈ نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان سے ان کی شادی رجسٹرڈ نہیں ہوئی تھی لیکن یہ میری ذمہ داری نہیں تھی،مجھ پر سازش کی تہمت لگانے والے الزام ثابت کریں۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان سے طلاق کے معاملے پر کوئی معاشی فائدہ حاصل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی شہرت سے کبھی متاثر نہیں تھیں۔ ان کے ساتھ شادی پراسرار معاملہ نہیں تھا۔ عمران خان ملک میں تبدیلی کی بات کرتے تھے جو انھیں اچھا لگا۔ ریحام نے بتایا کہ حمید گل نے مجھے کہا تھا کہ آپ کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شہرت اس لئے نہیں چھوڑی کہ میں ایک ماں ہوں، میرے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ میری لندن میں شہباز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے پارٹی اور بنی گالا سے سر کی چادر بھی نہیں ملی بلکہ چادر کھینچی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :