بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر اپوزیشن کی تنقید جاری، مودی کا دورہ پاکستان ایسے ہی نہیں تھا،لگتا ہے کہ مودی کو ”نوبل امن انعام کے مچھر نے کاٹ لیا ہے،“پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو تو پہلے سے ہی اس مچھر نے کاٹا ہو ا تھا،کانگریس رہنما منیش تیواری کا ٹویٹ

اتوار 27 دسمبر 2015 19:26

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا دورہ پاکستان ایسے ہی نہیں تھا،لگتا ہے کہ مودی کو ”نوبل امن انعام کے مچھر نے کاٹ لیا ہے۔“پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو تو پہلے سے ہی اس مچھر نے کاٹا ہو ا تھا۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے”اچانک دورہ پاکستان “کو اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں مودی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تو جاری ہے ہی ، ساتھ میں اپوزیشن راہنما اْن پر تنقید کے تیروں کی بارش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی ٹی وی” زی نیوز “کے مطابق کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے ٹویٹ کیا کہ مودی کا پاکستان دورہ ایسے ہی نہیں تھا،لگتا ہے کہ مودی کو ”نوبل امن انعام کے مچھر نے کاٹ لیا ہے۔“پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو تو پہلے سے ہی اس مچھر نے کاٹا ہو ا تھا ۔ منیش تیواری نے آل انڈیا ریڈیو اور سرکاری ٹیلی ویژن کے سیاسی استعمال پر بھی نریندر مودی پر شدید تنقید کی۔