ملئے غیر معمولی شارک مچھلیوں کی ملکہ ننجا لالٹین شارک سے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 22:31

ملئے غیر معمولی شارک مچھلیوں کی ملکہ ننجا لالٹین شارک سے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء)شارک مچھلیوں کی معلوم نسلوں میں ایک نئی نسل کا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ نئی شارک غیرمعمولی قسم کے حیرت انگیز خواص کی مالک ہے۔ سیاہ رنگ کی یہ شارک سمندر کی گہرائیوں میں اندھیرے میں رہتی ہے مگر اس کی کھال اندھیرے میں بھی چمکتی ہے۔سیاہ کھال اس کے لیے کیموفلاج کا کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ننجا لالٹین شارک کے عمومی نام سے جانے والی یہ شارک پیسیفیک شارک ریسرچ سنٹر، موس لینڈنگ، کیلیفورنیا کی ایک ٹیم نے دریافت کی ہے۔

اس شارک کا باقاعدہ لاطینی نام Etmopterus benchleyi ہے۔اسے یہ نام جاز(Jaws) کے مصنف پیٹر بینچلی کے نام پر دیا گیا ہے، لیکن اس کا عمومی نام اس پر کام کرنے والے محقق کے کزن وکی واسکویز نے دیا ہے۔ ننجا لالٹین شارک کی لمبائی آدھا میٹر یا 18 انچ ہے۔ یہ سنٹرل امریکا کے پیسیفک ساحل پر 1ہزار میٹر کی گہرائی میں رہتی ہے۔