ایک لاکھ ڈالر انعا م نکلنے پر انعام ملنے کی جگہ مقدمہ درج ہوگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 22:33

ایک لاکھ ڈالر انعا م نکلنے پر انعام ملنے کی جگہ مقدمہ درج ہوگیا

آئیووا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء)لاٹری انتظامیہ نے دی موین، آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس کا 1 لاکھ ڈالر کا انعام دینے سے انکار کر دیا ہے۔مذکورہ شخص کی عمر ٹکٹ خریدنے کی قانونی عمر سےکم تھی۔ جوبی بولس واٹرس کو کم عمر میں جوا کھیلنے پر مقدمے کا سامنا کرنا بھی پڑگیا ہے۔ اس نے غیر قانونی طور پر سپر کوئیک فوڈ سٹور سے انعامی ٹکٹ خریدا تھا۔

(جاری ہے)

جوبی کو ٹیکس کی رقم منہا کر کے 70 ہزار ڈالر ملنے تھے جو اب کسی صورت نہیں ملیں گے۔ جوبی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنے دفتر کے ساتھی سے ٹکٹ منگوایا تھا، جس کی وجہ سے یہ غیر قانونی نہیں تاہم سٹورپر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے پتہ چلا کہ یہ ٹکٹ جوبی نے خود خریدا تھا ۔ لاٹری کی انتظامیہ نے ٹکٹ فروخت کرنے والے سٹور کو جوبی کی عمر چیک نہ کرنے پر ، کچھ عرصے کے لیے معطل کر دیا ہے۔ جوبی کے مقدمے کی پیشی 13 جنوری کو پوک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہے۔