پہلے برطانوی خلا باز نے زمین پر رانگ نمبر ڈائل کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 دسمبر 2015 23:10

پہلے برطانوی خلا باز نے زمین پر رانگ نمبر ڈائل کر دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر۔2015ء)کرسمس کے موقع پر زمین پر اپنے فیملی سے بات کرنے کے لیے خلا باز نے رانگ نمبر ملا دیا جس پر بعد اسے معافی بھی مانگنی پڑی۔ ٹم پیک پہلے برطانوی خلا باز کی حیثیت سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 15 دسمبر کو پہنچے اور وہ وہاں 6 ماہ قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

پہلے خلا باز کی حیثیت سے پہلا خلائی سفر کرنے والے برطانوی خلا باز ٹم پیک نے کرسمس کے موقع پر اپنی فیملی سے بات کرنے کی کوشش کی اور اپنے گھر کا نمبر ملایا اور پوچھا کہ کیا یہ سیارہ زمین ہے لیکن اس وقت ان کی حیرت کی انتہاء نہ رہی جب فون پر ان کا گھر کا کوئی فرد نہیں بلکہ کوئی اور ہی خاتون جواب دے رہی تھی۔

ٹم پیک نے بدحواسی میں رانگ نمبر ڈائل کر دیا تھا جس پر بعد میں وہ شرمندہ بھی ہوئے اور اپنی فیملی سے بات بھی نہ کر سکے۔ٹم پیک نے بعد میں ٹویٹر پر خاتون سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کوئی مذاق کرنا نہ تھا بلکہ غلطی سے ان کا نمبر ڈائل کر دیا جبکہ بعد میں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لوگوں کو ہیپی کرسمس بھی کہا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔