معروف کاروباری شخصیت چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کی دعوت ولیمہ ،وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت معروف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماوٴں کی شرکت کی، مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی

اتوار 27 دسمبر 2015 23:28

معروف کاروباری شخصیت چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کی دعوت ولیمہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) ملک کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کی دعوت ولیمہ رائے ونڈ روڈ پر واقع چوہدری منیر کے فارم ہاوٴس پر ہوئی۔

(جاری ہے)

دعوت میں وزیر اعظم نوازشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سردار عتیق احمد، سردار ذوالفقار کھوسہ اور مخدوم جاوید ہاشمی سمیت ملک بھر سے معروف شخصیات، وفاقی و صوبائی وزراء اور بیورو کریٹس نے شرکت کی، جبکہ متعدد ممالک کے سفیر بھی دعوت میں شریک ہوئے۔

دعوت ولیمہ میں قریباً ساڑھے چار ہزار مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں مٹن، قورمے اور مرغ پلاوٴ سے کی گئی جبکہ میٹھے میں گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا۔دعوت ولیمہ میں ون ڈش کے قانون کی پابندی کی گئی۔ ہزاروں وی آئی پی مہمانوں کی آمد اور سخت سکیورٹی کے باوجود رائے ونڈ روڈ پر معمول کی ٹریفک بھی احسن انداز سے رواں دواں رہی۔راحیل منیر کی شادی گزشتہ شب وزیر اعظم نوازشریف کی نواسی مہر انساء سے جاتی امراء میں انجام پائی تھی۔