ڈسکہ،گھریلو جھگڑے پر شاد ی کے روز حقیقی بھائی نے فائرنگ کرکے دلہن بنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 28 دسمبر 2015 00:05

ڈسکہ،گھریلو جھگڑے پر شاد ی کے روز حقیقی بھائی نے فائرنگ کرکے دلہن بنی ..

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27دسمبر۔2015ء) گھریلو جھگڑے پر شاد ی کے روز حقیقی بھائی نے فائرنگ کرکے دلہن بنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دلہن کو بچاتے ہوئے رشتہ دار خاتون شدیدزخمی، پولیس کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ ویروالہ کے مراد علی کی 24سالہ بیٹی سعدیہ بی بی کی گزشتہ روز ڈسکہ کالج روڈ کے رضوان چیمہ ولد رحمت علی کیساتھ شادی تھی سعدیہ بی بی دلہن بنی بیٹھی تھی کہ سعدیہ بی بی کا حقیقی بھائی رب نواز آگیا اوردلہن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دلہن سعدیہ بی بی اور اس کی رشتہ دار خاتون بشریٰ فائرنگ کی زد میںآ کر شدیدزخمی ہوگئیں جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر دلہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ بشریٰ بی بی کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ چند روز قبل دونوں بہن بھائیوں کا آپس میں معمولی جھگڑ ہواتھاتاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :