وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ، پورٹ قاسم کا دورہ کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 11:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج صبح کراچی پہنچے ہیں جہاں وہ پورٹ قاسم کے دورے سمیت رینجرز اختیارات کے معاملے پر صوبائی حکومت سے تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کراچی میں رینجرزاختیارات کے معاملے پرسندھ اور وفاق کےاختلافات دور کرنے کےلیے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کریں گے جس میں وفاق کی جانب سے رینجرز کو مکمل اختیارات دیے کے نوٹیفکیشن پر سندھ حکومت کے خدشات دورکریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خرم دستگیر بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کراچی میں پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ اور پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کا جائزہ بھی لیں گے۔ جبکہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے عمل کا مشاہدہ بھی کریں گے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ بھی شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف آج دورہ کراچی کے دوران ایف پی سی سی آئی کی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :