Live Updates

اسلام آباد : سندھ میں‌بد عنوان عناصر کا تحفظ کیا جا رہا ہے ، احتساب کا عمل پنجاب میں بھی شروع ہونا چاہئیے۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 11:35

اسلام آباد : سندھ میں‌بد عنوان عناصر کا تحفظ کیا جا رہا ہے ، احتساب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں بد عنوان عناصر کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی احتساب سے بچنے کے لیے سیاسی انتقام کا بہانہ بنا رہی ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں احتساب کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، تحریک انصاف نیب کو معاونت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح خیبرپختونخواہ میں احتساب کا نظام موجود ہے ویسے ہی پنجاب میں بھی شروع ہونا چاہئیے ، کے پی کے میں احسن طریقے سے احتساب کیا جا رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی نیب کی جانب سے اس احتساب کے عمل کو پوری طرح سپورٹ کر رہی ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی لٹیروں کو بچانے کے لیے شور مچا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات