ندا چوہدری نے ٹانگ زخمی ہونے کے باوجود شاندار رقص کا مظاہرہ کرکے بھرپور داد وصول کی

پیر 28 دسمبر 2015 11:42

ندا چوہدری نے ٹانگ زخمی ہونے کے باوجود شاندار رقص کا مظاہرہ کرکے بھرپور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء ) ادکارہ ندا چوہدری نے ٹانگ زخمی ہونے کے باوجود شاندار رقص کا مظاہرہ کرکے بھرپور داد وصول کی، پروڈیوسر محمد اسحاق نے اداکارہ کو 10ہزار روپے انعام دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ ایک ہفتہ قبل اداکارہ ندا چوہدری کی ٹانگ زخمی ہو گئی تھی جس پرڈاکٹروں نے ندا چوہدری کو دو ہفتے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیاتھا مگرندا چوہدری نے ڈرامہ پروڈیوسر محمداسحاق سے محفل تھیٹر میں ڈرامہ کرنے کا معاہدہ کررکھا تھا اور اس کی پاسدار ی کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنا شروع کردیا ۔

گزشتہ روز ندا چوہدری کی ٹانگ میں شدید درد تھی جس کے باعث ان سے کھڑا ہونا بھی مشکل تھا مگر اس کے باوجود نداچوہدری نے اپنی انٹری پر رقص کاشاندار مظاہرہ کر کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو حیرت میں ڈال دیا ۔ ندا چوہدری کو خوبصورت رقص پر ہال میں موجود شائقین نے ان کو زبردست انداز میں داد دی ۔ بعدازاں ڈرامہ کے اختتام پر پروڈیوسر محمد اسحاق نے اداکارہ ندا چوہدری کو خوبصورت رقص کرنے پر 10ہزار روپے کاانعام بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :