سنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ کو بڑا اداکار قراردیدیا

پیر 28 دسمبر 2015 11:52

سنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ کو بڑا اداکار قراردیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی جن کی فلم ”باجی راؤ مستانی“ 8 دسمبر کو اداکارہ شاہ رخ خان کی فلم ”دل والے“ کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی نے شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا بڑا اداکار قراردیدیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں شاہ رخ خان ملک کے بہت بڑے اسٹار ہیں اور انکی فلم کے مقابلے میں میری فلم کا پہلے دن کا بزنس کم ہونا فطری بات ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگرچہ انکی فلم نے شروع میں کم بزنس کیا ہے تاہم اب اوپر والے کی رحمت سے بزنس پہلے کی نسبت بہت اچھا جا رہا ہے۔واضح رہے شاہ رخ خان کی ”دل والے“ نے نمائش کے پہلے روز21 کروڑ جب کہ دیپکا پڈکون کی باجی راؤ مستانی صرف 12.80کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو سکی تھی۔ روہت شیٹی کی دل والے میں شاہ رخ خان، کاجول، ورون دھون، کریتی سینن اور سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راؤ مستانی میں دیپکا پڈکون، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔