گلوب سوکر ایوارڈ ز ، میسی نے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیت لیا

پیر 28 دسمبر 2015 11:52

گلوب سوکر ایوارڈ ز ، میسی نے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیت لیا

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لائنل میسی نے گلوب سوکر ایوارڈ ز میں 2015ء کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ مذکورہ ایوارڈز کی تقریب دبئی میں سجائی گئی ۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے 28 سالہ فارورڈ کھلاڑی لائنل میسی نے 2015ء کے دوران چیمپئنز لیگ، لا لیگا اور کنگز کپ میں اپنی ٹیم کو شاندار فتوحات دلائیں ، انہوں نے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز پہلے بھی چار بار حاصل کیا ہے ۔ گلوب سوکر ایوارڈز میں سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز بھی میسی کی ہی ٹیم بارسلونا کے نام رہا ۔ بیلجیم کے کوچ مارک ولموٹس کو بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔