فلم ”ہو من جہاں“یکم جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

نئے سال پرریلیز ہونیوالی فلم ہومن جہاں کے گانے کی ویڈیو ریلیزکردیاگیا

پیر 28 دسمبر 2015 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) فلم ”ہو من جہاں“یکم جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی- فلم کے گانے بارش کی ویڈیو کو ریلیز کر دیا گیا۔ گانے کو انٹرنیٹ پر شایقئین کی خاصی تعداد دیکھ چکی ہے پسندیدگی کی سند بھی دیدی۔

(جاری ہے)

گانے میں فلم کے ہیرو شہریار منور جو اداکارہ سونیا کو متاثر کرنے کے لئے گٹار سے سروں کو بکھیر رہے ہیں تو کبھی کوکنگ سیکھ کر کبھی موٹرسائیکل پر لفٹ دے کر متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ریلیز ہونے کے بعد اس گانے کو سوشل میڈیا میں پسند کیا جا رہا ہے۔ دوستی اور محبت کی کہانی ہو من جہاں سال نو کے موقع پر بڑے پردے کی زینت بننے جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :