ببرک شاہ کی فلم ” مولا وے “ 2016ء میں ریلیز کی جائیگی

پیر 28 دسمبر 2015 11:56

ببرک شاہ کی فلم ” مولا وے “ 2016ء میں ریلیز کی جائیگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) اداکار و ہدایتکار ببرک شاہ کی فلم ” مولا وے “ 2016ء میں ریلیز کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ ببرک شاہ نے اپنی فلم ” مولا وے “ نومبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا تھا مگر اب دوستوں کے مشورے پر انہوں نے اپنی فلم اگلے سال ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ببرک شاہ نے سرد موسم کے پیش نظر اپنی فلم کی نمائش کو ملتوی کیاہے تاہم وہ 2016ء کے پہلے یا دوسرے ماہ میں اپنی فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :