پی ایچ ایف نے فروری میں بھارت میں ہونیوالی سیف گیمز کیلئے تیاریاں تیز کردیں

پیر 28 دسمبر 2015 11:57

پی ایچ ایف نے فروری میں بھارت میں ہونیوالی سیف گیمز کیلئے تیاریاں تیز ..

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیف گیمز کیلئے تیاریاں تیز کر دیں، پرویز بھنڈارا اور سابق کپتان محمد ثقلین کے نام سیف گیمز کے لئے ممکنہ ٹیم انتطامیہ میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سیف گیمز کیلئے ممکنہ انتظامیہ کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے ممبر پرویز بھنڈارا اور سابق کپتان محمد ثقلین ٹیم انتظامیہ میں شامل کئے گئے ہیں ۔ سیف گیمز کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا ، سیف گیمز 5 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلی جائیں گی ۔