بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان ، شیو سینا نے توپوں کا رخ مودی کی جانب موڑ لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 12:00

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان ، شیو سینا نے توپوں کا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے بعد بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے اپنی توپوں کا رُخ بھارتی وزیر اعظم کی جانب موڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

بی جے پی کی اتحادی شیو سینا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے سیاستدانوں کا کیرئیر ختم ہو گیا ،ایل کے ایڈوانی اٹل بہاری واجپائی اس کی مثال ہیں، لیکن یقیناً مودی واجپائی جیسا انجام نہیں چاہیں گے ۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ مودی کے دورہ پاکستان سے دنیا کو غلط تاثر گیا ۔ مودی کے دورہ پاکستان پر دنیا بھر کو یہ تاثر گیا کہ بھارت دباﺅ میں ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند شیو سینا نے پاکستان کا دورہ کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔