افغان دارالحکومت کابل میں‌ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 12:06

افغان دارالحکومت کابل میں‌ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص ہلاک

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب افغان حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنا چاہتی ہے، اور اس ضمن میں اتوار کے روز پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل کے دورے پر تھے ۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ دوسری جانب کابل کے ڈپٹی پولیس چیف گل آغا روحانی کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد غیر ملکی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانا تھا، تاہم طالبان نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :