فلم کی بزنس پر نظر رکھنا میرا کام نہیں ‘ پریانکا چوپڑا

پیر 28 دسمبر 2015 12:14

فلم کی بزنس پر نظر رکھنا میرا کام نہیں ‘ پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کاکہنا ہے کہ فلم کی نمائش کے بعد اس کے بز نس پر نظر رکھنا انکا نہیں بلکہ پروڈیوسر کا کام ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرٹسٹ ہیں انکا کام اداکاری کرنا ہے نہ کہ فلم کی کمائی پر نظر رکھنا۔ 33سالہ سابق حسینہ عالم کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کی نمائش کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے بزنس میں فرق آنا ایک فطری عمل ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں سیکنڈ ہیروئن کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بین الاقوامی اداکارہ ہیں اور اس قسم کے کردار سے انکے کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔واضح رہے اداکارہ نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں سیکنڈ ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ سنجے لیلا بھنسالی کی ”باجی راوٴ مستانی“ میں مرکزی کرداررنویر سنگھ اور اداکارہ دیپکا پڈکون نے ادا کیے ہیں