یاسر کی معطلی ہمارے لیے بڑا دھچکہ ہے ، ہارون رشید

پیر 28 دسمبر 2015 12:15

یاسر کی معطلی ہمارے لیے بڑا دھچکہ ہے ، ہارون رشید

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر ہارون رشید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ کی معطلی کے بعد پے در پے ملکی کرکٹ کو لاحق ہونیوالے تنازعات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ہارون رشید نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل یاسر کی معطلی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے ، پاکستان کرکٹ کو آئے روز نئے قسم کے تنازعات کا سامنا ہوتا ہے ، لیگ سپنر کی معطلی کے بعد اب ہمیں آنیوالے تمام ایونٹس کے لیے نئے منصوبے ترتیب دینے ہوں گے ۔ خیال رہے کہ یاسر کی معطلی کا معاملہ ون ڈے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کی جانب سے ٹریننگ کیمپ کے بائیکاٹ کے محض چند روز بعد ہی سامنے آیا ہے ۔