سلمان خان کی سالگرہ پر پرستاروں نے400فٹ لمبا کیک بنا ڈالا

پیر 28 دسمبر 2015 12:16

سلمان خان کی سالگرہ پر پرستاروں نے400فٹ لمبا کیک بنا ڈالا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے 27دسمبر کے روز اپنی 50 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گجرات کی مقامی بیکری بریڈ لائنر کی طرف سے سپر سٹار کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر 400فٹ لمبا اور4000کلوگرام وزنی کیک تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیک دیکنھے آنے والوں میں سپر سٹار کے مداحوں سمیت لمکا بک ریکارڈز اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیمیں بھی شامل تھیں ، جس کی بنا پر امید ظاہر کی جارہی ہے کہ مقامی پرستاروں کی اس کاوش کوگینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کیک 4000بچوں کے کھانے کیلئے تیار کیا گیا ہیاور اس میں سے200یتیم بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔سپر سٹار کے سینکڑوں پرستارکیک کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے دور دراز علاقوں سے سفر کر کے آئے تھے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریڈلائنر کے مالک نتن پٹیل کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ کیک سلمان کی فنی خدما ت کے ساتھ ملکی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے مثبت کام کی وجہ سے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا ہے

متعلقہ عنوان :