امیتابھ بچن نے ”وزیر“ میں اپنے کردار کے راز سے پردہ اٹھا دیا

پیر 28 دسمبر 2015 12:16

امیتابھ بچن نے ”وزیر“ میں اپنے کردار کے راز سے پردہ اٹھا دیا

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) میگا سٹار امیتابھ بچن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”وزیر “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میگا سٹار نے حالیہ انٹرویو کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنی فلم ”وزیر “ میں ایک اپاہج شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ہر وقت وہیل چیئر پر بیٹھا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ فلم ڈائریکٹر ودو ونود چوپڑا انکے کردار کو حقیقت سے قریب تر بنانے کیلئے خاص ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔

تاہم انھیں شوٹنگ کے دوران تمام وقت اپنی ٹانگوں پر سیاہ موزے چڑھا کر انھیں کسی رسی کے ساتھ مضبوطی سے باندھ کر بیٹھنا پڑے گا۔میگا سٹار نے بتایا کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کے متعلق ذیادہ نہیں جانتے۔ودوونود چوپڑا کی ”وزیر “ میں میگا سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ اداکار فرحان اختر اور آدتیہ راوٴ حیدری نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے