پریانکا چوپڑا نے چپ سادھ لی

پیر 28 دسمبر 2015 12:19

پریانکا چوپڑا نے چپ سادھ لی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء)اداکارہ پریانکا چوپڑا نے معروف بھارتی خلاء باز کلپنا چاولہ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات پر چپ سادھ لی ہے۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھیں بہت سی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے تاہم ان کے پاس ان سب میں اداکاری کرنے کا وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا وہ ان تمام تر پیشکشوں میں سے اداکاری کیلئے صرف دو فلموں کا انتخاب کریں گی۔واضح رہے خلاء باز کلپنا نے پہلی مرتبہ بطور مشن سپیشلسٹ اور پرائمری روبوٹک آرم اوپریٹر کولمبیا سے1997ء میں سپیس شٹل میں سفر کیا تھا۔تاہم بعد از2003ء میں وہ خلائی سفر کے دوران سپیس شٹل میں فنی خرابی کی بنا پر سات کریو ممبران کے ہمرا ہ ہلاک ہو گئیں تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک شوٹنگ کی وجہ سے ان کے پاس وقت کی بے حد کمی ہے جس کی بنا پر وہ ابھی کلپنا چاولہ کی زندگی پر بنائی جانے والی میں اداکاری کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتیں