رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے درمیان موازنہ پسند نہیں ‘ دیپکا پڈکون

پیر 28 دسمبر 2015 12:24

رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے درمیان موازنہ پسند نہیں ‘ دیپکا پڈکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ انھیں عوام کی طرف سے انکے ساتھی اداکاروں رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کا آپس میں موازنہ کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں لوگوں کا یہ طرز عمل بے وقوفانہ لگتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ کو اکثر اوقات اس قسم کے سوالات کا سامنا رہتا ہے کہ انھیں اپنی جوڑی سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ یا حالیہ بوائے فرینڈ رنویر سنگھ کے ساتھ ذیادہ پسند ہے۔

جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے صرف ان دو اداکاروں کے ساتھ ہی اداکاری نہیں کی بلکہ وہ انڈسٹری کے تقریباً ہر اداکار کے ساتھ اداکاری کر چکی ہیں پھر صرف ان دو کو ہی کیوں موضوع بحث بنایا جاتا ہے؟ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ انکے بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں جن کے ساتھ وہ اپنا ہر دکھ سکھ شیئر کر سکتی ہیں