اجے دیوگن اونچائی کے خوف پر قابو پانے کیلئے کوشاں

پیر 28 دسمبر 2015 12:24

اجے دیوگن اونچائی کے خوف پر قابو پانے کیلئے کوشاں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ ایکشن سٹار اجے دیوگن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”شیوائے “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اجے دیوگن فنی سفر کے دوران ”سنگھم “، ”سنگھم ریٹرنز“اور ”ایکشن جیکسن“ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دل جلے سٹار کی طرف سے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر میسوری میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں تحریر کیے جانے والے پیغام میں کہا گیا تھا وہ اونچائی کے خوف پر قابوں پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ اس قسم کی کوشش سے اجے دیون اونچائی کے خوف پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں۔واضح رہے بطورڈائریکٹر ”شیوائے“اجے دیوگن کی دوسری فلم ہے اس سے قبل 2008ء وہ ”یو می اور ہم “ بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔اجے دیوگن کی ”شیوائے “ آئندہ سال دیوالی کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی