میں ایک عام آدمی ہوں ‘ سلمان خان

پیر 28 دسمبر 2015 12:25

میں ایک عام آدمی ہوں ‘ سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار سلمان خان نے اتوار کے روز اپنی 50ویں سالگرہ خاندان کے افراد اور دوستوں کے ہمراہ منائی۔ علاوہ ازیں ملک میں موجود اداکار کے لاکھوں پرستاروں نے اپنے اپنے انداز میں سپر سٹار کی سالگرہ کے کیک کاٹے۔سپر سٹار نے فنی سفر کے دوران کئی ایک بلاک بسٹر فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی سپر ہٹ فلموں کی طویل ترین فہرست میں رواں سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی دو فلمیں ”بجرنگی بھائی جان“ اور ”پریم رتن دھن پایو“ کے نام بھی شامل ہیں۔ اداکار کو ان دونوں فلموں سے بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔تاہم اس کے باوجود سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ایک آدمی سمجھتے ہیں۔حال ہی میں ان کی نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں انکے ڈبل کردار کو بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔واضح سورج برجاتیا کی فیملی ڈرامہ فلم میں سلمان خان کے ہمراہ سونم کپور ، انوپم کھیر ، نیل نتن مکیش ، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر نے نمایاں کردار ادا کیے تھے

متعلقہ عنوان :