کاشی بائی کا کردار کیریئر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ‘ پریانکا چوپڑا

پیر 28 دسمبر 2015 12:25

کاشی بائی کا کردار کیریئر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ‘ پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں کاشی بائی کا کردار ادا کیا ہے۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی میں ادا کیا گیا انکا کردار فنی سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے باجی راوٴ مستانی میں بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ماضی کے معروف مراٹھا جنگجو پیشوا باجی راوٴ ، پریانکا چوپڑا نے باجی راوٴ کی پہلی بیوی کاشی بائی اور دیپکا پڈکون نے دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کیا ہے۔اگرچہ33سالہ اداکارہ نے فلم میں سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے تاہم ان کی بے داغ اداکاری کو پرستاروں سمیت تنقید نگاروں کی طرف سے بھی بہترین قرار دیا گیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں اس امر کی بالکل امید نہ تھی کہ انکا یہ کردار بھی انکی گزشتہ فلموں اعتراض ، انداز، فیشن ، میری کوم اور برفی میں اداکیے جانے والے کرداروں کی طرح پسند کیا جائے گا