پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان بدھ کو کرے گی

پیر 28 دسمبر 2015 12:34

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان بدھ کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت میں ہونے والے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان بدھ کو کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ایشیاء کپ آئندہ ماہ 17 سے24 جنوری تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان بھارت ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی جائزہ لے رہی ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے25کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا تاہم حتمی16رکنی ٹیم کا انتحاب پی بی سی چیلنج سپر لیگ جو فیصل آباد میں کھیلی جائے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 دسمبر کو کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :