یاسر شاہ نے ممنوعہ ادویہ کا اثرچھپانے کی دوا استعمال کی، ڈاکٹر پرویز

پیر 28 دسمبر 2015 12:34

یاسر شاہ نے ممنوعہ ادویہ کا اثرچھپانے کی دوا استعمال کی، ڈاکٹر پرویز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) یاسرشاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپورٹس میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر پرویز رضوی نے کہاہے کہ جو دوا انہوں نے استعمال کی وہ ممنوعہ دواؤں کے اثرات کوچھپانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر پرویز رضوی نے کہا کہ کلورٹالیڈون واڈا قانون کے مطابق ممنوعہ دوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل سائنس میں یہ دوا بلڈ پریشر وغیرہ کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ڈاکٹر پرویز نے بتایا کہ جو کھلاڑی ممنوعہ دوا استعمال کر لے، اس کے اثرات چھپانے کیلئے یہ دوا استعمال کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی اپنی طرف سے خود ایسی کوئی دوا استعمال نہیں کرسکتا ۔