ایشین ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس آئندہ سال نومبر میں ہو گا

پیر 28 دسمبر 2015 12:36

ایشین ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس آئندہ سال نومبر میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) ایشین ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس آئندہ سال نومبر میں پاکستان میں ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن کے اجلاس میں 44 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے جس میں سعودی عرب، عراق، یو اے ای، انڈونیشیا، چین، آسٹریلیا اور دیگر ممالک شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایشیئن ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس میں پاکستان میں اجلاس کے حوالے سے بات کی تھی جس پر سب نے یہاں پاکستان میں آئندہ ایشیئن جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :