ایک ہی گانا 24بار چلانے پر آر جے کو سزا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 28 دسمبر 2015 12:36

ایک ہی گانا 24بار چلانے پر آر جے کو سزا

آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر2015ء) آسٹریا کے ریڈیو اسٹیشن کے ایک آر جے نے اپنے آپ کو سٹوڈیو میں بند کر کے 1980 کی دہائی کابرطانوی بینڈ ویم کا گانا لاسٹ کرسمس 24 بار چلایا۔ یوٹیوب کی ویڈیو کے مطابق ایک دفعہ تو آر جے کی بیٹی نے بھی سٹوڈیو کال کر کے اپنے باپ سے التجا کی کہ اس گانے کو بند کردے، کیونکہ اسے بار بار سن کر سب پاگل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریا کے صوبے کارنتھیا میں اینٹینے کائیرنٹن کے پروگرامنگ چیف ٹم بوڈنر نے بتایا کہ 27سالہ آر جے نے جمعے کو اپنے سامعین کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے ایک گانا 24 بار چلایا۔ اس دوران آر جے نے لکڑی کی چھڑی سےسٹوڈیو کا دروازہ بھی بند کر دیا تھا۔ بوڈنر کا کہنا ہے کہ آر جے کو اس کے کیے سزا ضرور ملے گی، اب وہ کرسمس اور سال نو کے موقع پر صفائی کرے گا۔