سمریتی ایرانی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دوسری اہلیہ ہیں، سابق وزیر نے دعوی کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 12:51

سمریتی ایرانی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دوسری اہلیہ ہیں، سابق ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : گذشتہ روز کانگریس کے ایک سینئیر رہنما نیلامونی سندیکا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی وزیر سمریتی ایرانی سے متلق ایک بیان دیا جس نے بھارت کے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع نلباری میں ہونے والی کانگریس کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سابق وزیر زراعت نیلامونی سندیکا نے کہا کہ متعدد لوگ سمریتی ایرانی کو بھارتی وزیر اعظم کی دوسری بیوی کہتے ہیں۔

نیلامونی سندیکا کے اس بیان کے بعد بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس رہنما کی جانب سے اس قسم کا بیان انتہائی شرمناک ہے جبکہ بی جے پی ایک اور رہنما کا کہنا تھا کہ اس طرح کا بیان کانگرس کی غلیظ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اس قسم کے بیان دینے والے رہنماؤں کا جلد از جلد ہٹا کر انہیں ایک مثالی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :