دنیا بھر سے4 سال میں ڈھائی لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف

رواں سال جون تک مختلف ممالک سے 56 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے

پیر 28 دسمبر 2015 13:01

دنیا بھر سے4 سال میں ڈھائی لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28دسمبر۔2015ء) 2012 سے جون 2015 تک 2 لاکھ 57 ہزار 433 پاکستانیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق 2012 میں 55 ہزار 279 افراد، 2013 میں 67 ہزار 330 افراد، 2014ء میں 78 ہزار 409 اور2015ء میں 30 جون 2015 تک 56 ہزار 415 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کیا گیا۔ ایران سے 2012میں 10346افراد، 2013میں6358 افراد، 2014 میں 5006اور رواں سال 30جون تک 6974 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یونان سے 2012 میں 5397، 2013میں4579، 2014 میں 3227 اور رواں سال 30 جون تک 942پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ملائیشیا سے 2012 میں1068، 2013 میں1727، 2014 میں 4265اور روان سال30جون تک 1801 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 2012 میں 6111، 2013 میں 5018، 2014 میں 3603 اور روان سال 30 جون تک 2516 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔سعودی عرب سے 2012 میں 17369، 2013 میں 33351، 2014 میں 45456 اور روان سال 30 جون تک 35467پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برطانیہ سے 2012 میں 2094 ، 2013 میں 3235، 2014 میں 3073 اور رواں سال 1376 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات سے 2012 میں 10235، 2013 میں 9597، 2014 میں 8434 اور رواں سال 30جون تک 4192 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :