پیرس حملہ آور سمیع امیمور کی لاش دفن

پیر 28 دسمبر 2015 13:03

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28دسمبر۔2015ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نومبر کو بتاکلان تھیٹر پر حملہ کرنے والے ایک شخص کی لاش کو شمالی نواحی علاقے میں دفن کر دیا گیا ہے۔سمیع امیمور ان تین خود کش حملہ آوروں میں شامل تھے جنھوں نے بتاکلان تھیٹر پر ایک میوزک کانسرٹ کیدوران حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انھیں سینی سینٹ ڈینس میں ایک قبرستان میں دفن کیا گیا ہے جہاں وہ بڑے ہوئے اور ان کے والدین رہائش پذیر ہیں۔ان کی آخری رسومات میں بہت ہی کم لوگ شامل ہوئے اور ان کی قبر کو بے نشان رکھا گیا ہے۔28 سالہ سمیع امیمور کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ ان حملہ آوروں میں سے پہلے ہیں جنھیں دفن کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امیمور کے والدین نے اپنے بیٹے کی قبر کو چھپانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کو اس بات کا خوف تھا کہ کہیں یہ قبر بعد میں کوئی مزار یا حملوں کا نشانہ نہ بن جائے۔فرانسیسی شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ انھیں وہاں دفن کیا جائے جہاں وہ رہتے تھے یا جہاں ان کی موت ہوئی یا پھر ان کے آبائی قبرستان میں۔امیمور پر سنہ 2012 میں یمن جانے کی منصوبے بندی کرنے اور دہشت گردی کے مقدمات چل رہے تھے جس کے بعد انھیں عدالتی نگرانی میں رکھا گیا تھا لیکن وہ آنکھوں سے اوجھل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔جس کے بعد حکام کو بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنا پڑے تھے۔بعد میں معلوم ہوا کہ امیمور نے شام کا سفر کیا تھا اور پھر فرانس میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے

متعلقہ عنوان :